- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
- منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری
- زمینی ممالیوں کی نصف اقسام کے جسموں میں پلاسٹک کا انکشاف
- برآمدی شعبوں کا سپر ٹیکس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
- تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت کا فیصلہ
- عمران ریاض اٹک مقدمے سے رہا، چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا
- ایشیا کپ؛ ڈالرز دیکھ کر سری لنکا کی آنکھوں میں چمک آ گئی
- پاکستان کے ٹاپ پر پہنچنے کا راستہ بے حد دشوار
- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
’جادوئی کھمبی‘ سے آدھے سر کا درد بھی آدھا رہ جاتا ہے، تحقیق

منشیات میں شمار کی جانے والی جادوئی کھمبی کو ڈپریشن اور اینگژائٹی کے بعد مائیگرین کے علاج میں بھی مفید پایا گیا ہے۔ (فوٹو: فائل)
کنیکٹیکٹ: امریکی طبّی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ’جادوئی کھمبی‘ میں پائے جانے والے خصوصی مرکب ’سائیلوسائیبن‘ کی صرف ایک خوراک سے آدھے سر کا درد (مائیگرین) اگلے 15 دن تک نصف رہ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ’جادوئی کھمبی‘ کا سائنسی نام ’سائیلوسائیبن مشروم‘ (psilocybin mushroom) ہے جو اسی نشہ آور مرکب کی موجودگی کے باعث اسے دیا گیا ہے۔
اگرچہ ’جادوئی کھمبی‘ (میجک مشروم) کا شمار منشیات میں کیا جاتا ہے جبکہ اس کا استعمال بھی اکثر ممالک میں غیر قانونی ہے، لیکن حالیہ چند برسوں میں ہونے والی تحقیق میں سائیلوسائیبن کو مختلف دماغی، نفسیاتی اور اعصابی امراض کے علاج میں مفید پایا گیا ہے جن میں تشویش (اینگژائٹی) اور اضمحلال (ڈپریشن) جیسی کیفیات بھی شامل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: ڈپریشن کے علاج میں ’’جادوئی کھمبی‘‘ دوسری دواؤں سے 400 فیصد بہتر ہے، تحقیق
عشروں پر پھیلی ہوئی غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق، مائیگرین کے بہت سے مریضوں نے سائیلوسائیبن کا نشہ کرنے کے بعد دردِ سر نمایاں طور پر کم ہونے کے بارے میں بتایا تھا، تاہم اس حوالے سے باضابطہ سائنسی تحقیق کی ضرورت باقی تھی۔
ییل اسکول آف میڈیسن میں اعصابیات و نفسیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ایمانوئیل شنڈلر کی قیادت میں یہ تحقیق 10 رضاکاروں پر کی گئی جو مائیگرین کے مریض تھے۔
ان میں سے نصف رضاکاروں کو اصل سائیلوسائیبن کی صرف ایک خوراک بہت ہی معمولی مقدار میں (0.143 ملی گرام فی کلوگرام جسمانی کمیت کے حساب سے) کھلائی گئی جبکہ باقی نصف کو سائیلوسائیبن کے نام پر کوئی اور بے ضرر مرکب دیا گیا۔ (اس طرح کی طبّی تحقیق کو ’’ڈبل بلائنڈ، پلاسیبو کنٹرولڈ اسٹڈی‘‘ کہا جاتا ہے۔)
جن رضاکاروں نے اصل سائیلوسائیبن کی خوراک لی تھی اُن میں اگلے دو ہفتے تک آدھے سر کا درد 50 فیصد کم رہا جبکہ اس دوران مائیگرین کے دوروں میں بھی واضح طور پر کمی نوٹ کی گئی۔
ان امید افزاء نتائج کے باوجود، ڈاکٹر شنڈلر نے خبردار کیا ہے کہ یہ تحقیق ابتدائی نوعیت کی ہے لہذا جب تک اس حوالے سے کوئی تفصیلی اور فیصلہ کن مطالعہ نہیں کرلیا جاتا، تب تک سائیلوسائیبن کو مائیگرین کے علاج میں استعمال نہ کیا جائے۔
اس تحقیق کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’نیوروتھراپیوٹکس‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔