ویکسین کی تیاری اور فراہمی کیلیے عالمی برادری سے تعاون کریں گے، چین

ویب ڈیسک  پير 23 نومبر 2020
صدر شی جن پنگ ریاض میں جی-20 سمٹ سے خطاب کر رہے تھے، فوٹو : ٹویٹر

صدر شی جن پنگ ریاض میں جی-20 سمٹ سے خطاب کر رہے تھے، فوٹو : ٹویٹر

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے جی-20 سمٹ کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوڈ- 19 ویکسین کے تعاون کو عالمی سطح پر بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے ریاض میں ہونے والی ورچوئل جی-20 سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران عالمی سطح پر نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے پالیسیوں پر عالمی ہم آہنگی بے حد ضروری ہے۔

یہ خبر پڑھیں : جی 20ممالک کا دنیا بھرمیں کورونا ویکسین کی شفاف تقسیم کیلیےاقدامات کا اعلان

صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں دوا ساز کمپنیاں اور تحقیقی ادارے کوویڈ 19 کی ویکسین کی تیاری پر کام کر رہے ہیں اور کئی ویکسینز کی ہزاروں رضاکاروں پر آزمائش بھی جاری ہے، چین میں بھی 5 ویکسینز کی تیاری تیسرے اور آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : روسی صدر کی ضرورت مند ممالک کو’کورونا ویکسین‘ کی فراہمی کی پیشکش

اس حوالے سے چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین ویکسین کی تحقیق، پیداوار اور منصفانہ تقسیم کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کو مدد اور معاونت پیش کریں گے۔

یہ پڑھیں : جی-20 ممالک دنیا کو کورونا ویکسین کی کم قیمت پر منصفانہ فراہمی کو یقینی بنائیں، شاہ سلمان 

واضح رہے کہ سعودی عرب کی میزبانی میں ریاض میں دو روزہ جی-20 سمٹ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ویکیسن کی تیاری اور اس کی تقسیم بھی ایجنڈا کا حصہ تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔