- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
ویکسین کی تیاری اور فراہمی کیلیے عالمی برادری سے تعاون کریں گے، چین
بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے جی-20 سمٹ کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوڈ- 19 ویکسین کے تعاون کو عالمی سطح پر بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے ریاض میں ہونے والی ورچوئل جی-20 سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران عالمی سطح پر نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے پالیسیوں پر عالمی ہم آہنگی بے حد ضروری ہے۔
یہ خبر پڑھیں : جی 20ممالک کا دنیا بھرمیں کورونا ویکسین کی شفاف تقسیم کیلیےاقدامات کا اعلان
صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں دوا ساز کمپنیاں اور تحقیقی ادارے کوویڈ 19 کی ویکسین کی تیاری پر کام کر رہے ہیں اور کئی ویکسینز کی ہزاروں رضاکاروں پر آزمائش بھی جاری ہے، چین میں بھی 5 ویکسینز کی تیاری تیسرے اور آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : روسی صدر کی ضرورت مند ممالک کو’کورونا ویکسین‘ کی فراہمی کی پیشکش
اس حوالے سے چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین ویکسین کی تحقیق، پیداوار اور منصفانہ تقسیم کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کو مدد اور معاونت پیش کریں گے۔
یہ پڑھیں : جی-20 ممالک دنیا کو کورونا ویکسین کی کم قیمت پر منصفانہ فراہمی کو یقینی بنائیں، شاہ سلمان
واضح رہے کہ سعودی عرب کی میزبانی میں ریاض میں دو روزہ جی-20 سمٹ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ویکیسن کی تیاری اور اس کی تقسیم بھی ایجنڈا کا حصہ تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔