- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار
کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث مرکزی ملزم کو اس کے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق سندھ رینجرزاورپولیس نےانٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث مرکزی ملزم آصف عرف چٹا کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ،گرفتار ملزم کی نشاندہی پراس کےمزید 4 ساتھی نثار خان ، سعید مائٹی ، رونی الیاس اور مائیکل کو گرفتار کرلیا گیا، ان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کو جنوری 2020 میں ناظم آباد میں ایک دودھ کی دکان پر ڈکیتی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان اس سے قبل بھی کئی مرتبہ گرفتارہوکرجیل جا چکے ہیں لیکن جیل سے ضمانت پررہا ہونے کے بعد دوبارہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں شروع کردیتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔