اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 23 نومبر 2020
رواں مالی سال مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق معیشت کی بحالی کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے اور کاروباری احساسات مزید بہتر ہوئے ہیں جب کہ کورونا کی دوسری لہر پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کے خاصے خطرات کو سامنے لارہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کھانے پینے کی اشیاء کی رسد کے دباؤ کا نتیجہ ہے جو عارضی ہوگا، رواں مالی سال مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جب کہ مہنگائی اور معاشی نموں دونوں کے منظر نامے کو لاحق خطرات متوازن محسوس ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔