آصف نا اشمیت، وینا ملک نے دبئی میں اسد بشیر خان خٹک سے شادی رچالی

ویب ڈیسک  بدھ 25 دسمبر 2013
اسد بشیر خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وینا ملک کے والد کے دوستے کے بیٹے ہیں۔ فوٹو:پبلسٹی

اسد بشیر خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وینا ملک کے والد کے دوستے کے بیٹے ہیں۔ فوٹو:پبلسٹی

دبئی: محمد آصف اور اشمیت پٹیل کے ساتھ دھواں دھار دوستی کے بعد اداکارہ وینا ملک نے بالا خر شادی کر ہی لی لیکن کسی اداکار یا کرکٹر کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے والد کے دوست کے بزنس مین بیٹے کے ساتھ۔ 

اداکارہ وینا ملک اور بزنس مین اسد بشیر خان خٹک کا نکاح دبئی کی ایک عدالت میں ہوا، اسد بشیر کے دبئی اور امریکا میں مختلف کاروبار ہیں۔ اسد بشیر خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وینا ملک کے والد کے دوستے کے بیٹے ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے اور میں خود کو دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی تصور کر رہی ہوں، مجھے نہیں پتہ کہ والدین نے شادی کے لئے آج کا دن ہی کیوں منتخب کیا جبکہ وینا ملک کے شوہر اسد بشیر خان کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ خوشی محسوس کر رہا ہوں، آج کا دن ہماری شادی کے علاوہ قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے حوالے سے بھی یادگار دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد دینا ملک کے ساتھ عمرے کے لئے جاؤں گا اور ہم دونوں اپنے دوستوں کو دعوت کے لئے بھی مدعو کریں گے۔

واضح رہے کہ وینا ملک اس سے قبل اپنے نکاح کی تردید کرتی رہیں اور ان کا کہنا تھا کہ 2015 سے پہلے ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔