ڈالر 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹاف رپورٹر  پير 23 نومبر 2020
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 161 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی فوٹو: فائل

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 161 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی فوٹو: فائل

 کراچی: ڈالر کے انٹربینک ریٹ 161 روپے سے تجاوز کرکے 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ 

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 161روپے سے تجاوز کرکے 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی قدر مزید 32 پیسے کے اضافے سے 161روپے04پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 35پیسے کے اضافے سے 161روپے 35پیسے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا تیسری قسط کے لیے پاور ٹیرف میں اضافے کے علاوہ دیگر شرائط، چھوٹے مالیت کے تجارتی قرضوں کی ادائیگیوں کےلیے ڈالر کی خریداری بڑھنے جیسے عوامل ڈالر کے انٹربینک ریٹ پر اثرانداز ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زرمبادلہ کی مارکیٹوں  میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کی افواہیں زیر گردش ہونے سے درآمدی شعبوں کی بھی طلب بڑھگئی ہے جو ڈالر کی طلب ورسد کو غیر متوازن کرگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔