پولیو کے شکار ڈاکٹر سمیع اللہ عزم و ہمت کی اعلیٰ مثال

ایکسپریس نیوز  پير 23 نومبر 2020
ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل خیبر ٹیچنگ اسپتال میں اسکین اسپیشلسٹ کی خدمات سرانجام  دے رہے ہیں ۔ فوٹو : اسکرین گریب

ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل خیبر ٹیچنگ اسپتال میں اسکین اسپیشلسٹ کی خدمات سرانجام  دے رہے ہیں ۔ فوٹو : اسکرین گریب

 پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل عزم و حوصلے کی ایسی مثال ہیں جنہوں نے پولیو وائرس کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا اور دوسروں کے لئے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

پولیو وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے معاشرے میں باہمت لوگوں کی کمی نہیں جو نہ صرف معذوری کو اپنی طاقت بنا دیتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی مثال بن جاتے ہیں۔ ایسے ہی ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل ہیں جنہوں معذوری کو کامیابی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اورعزم و ہمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل بچپن میں پولیووائرس کا شکار ہوگئے تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں اسکین اسپیشلسٹ کی خدمات سرانجام  دے رہے ہیں۔

سمیع اللہ خلیل مریضوں کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں کے لیے بھی ایک مثال ہیں، وہ اسپتال میں اپنی خدمات بہتر طریقے سے نبھاتے ہیں اور ان سے اسٹاف بھی خوش نظر آتا ہے۔

ڈاکٹرسمیع اللہ خیل نے کہا کہ اہلخانہ، اساتذہ اور لوگ مل کر جب آپ کی مدد کرتے ہیں تو آپ اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں، میں نے بھی بہت تکلیف میں زندگی گزاری لیکن الحمد اللہ آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر معذوری سے بچائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔