- کامن ویلتھ گیمز: دو پاکستانی باکسرز روپوش
- فیصل آباد؛ غربت سے پریشان باپ نے بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کو پھندا لگا لیا
- اسلام آباد میں 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد دھماکا، 4 افراد زخمی
- پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
- راولپنڈی میں 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والا قاری اور ساتھی گرفتار
- خضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
- ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
پولیو کے شکار ڈاکٹر سمیع اللہ عزم و ہمت کی اعلیٰ مثال

ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل خیبر ٹیچنگ اسپتال میں اسکین اسپیشلسٹ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ فوٹو : اسکرین گریب
پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل عزم و حوصلے کی ایسی مثال ہیں جنہوں نے پولیو وائرس کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا اور دوسروں کے لئے اعلیٰ مثال قائم کردی۔
پولیو وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے معاشرے میں باہمت لوگوں کی کمی نہیں جو نہ صرف معذوری کو اپنی طاقت بنا دیتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی مثال بن جاتے ہیں۔ ایسے ہی ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل ہیں جنہوں معذوری کو کامیابی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اورعزم و ہمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل بچپن میں پولیووائرس کا شکار ہوگئے تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں اسکین اسپیشلسٹ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
سمیع اللہ خلیل مریضوں کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں کے لیے بھی ایک مثال ہیں، وہ اسپتال میں اپنی خدمات بہتر طریقے سے نبھاتے ہیں اور ان سے اسٹاف بھی خوش نظر آتا ہے۔
ڈاکٹرسمیع اللہ خیل نے کہا کہ اہلخانہ، اساتذہ اور لوگ مل کر جب آپ کی مدد کرتے ہیں تو آپ اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں، میں نے بھی بہت تکلیف میں زندگی گزاری لیکن الحمد اللہ آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر معذوری سے بچائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔