- پالتو کتے نے بطخ کے 15 بچوں کو گود لے لیا
- ایپل کی نئی گھڑی، پہننے والے کو بخار سے خبردار کرسکے گی
- وائرس انسانوں کو مچھروں کے لیے مزید پُرکشش بنا دیتے ہیں، تحقیق
- سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست کے لئے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری
- سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کوحراست میں لے لیا گیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
- تحریک انصاف کا صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سے صبح 10 بجے جواب طلب
- براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران ایک اور پاکستانی کوہ پیما لاپتہ
- صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
- الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کے فور منصوبے کے افتتاح سے روک دیا
- نوجوان کوہ پیما نانگا پربت چوٹی پر پھنس گئے، ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ
- ٹوئٹر نے مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
- موسم گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت
- 35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹ پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین گرفتار
- پنجاب میں 100 یونٹ بجلی مفت کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا
- آئی ایم ایف کے پاس دیوالیہ ملک کی حیثیت سے جائیں گے، سری لنکن وزیراعظم
- بلوچستان میں بارشوں سے 15 افراد جاں بحق، کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ
- اوکاڑہ کے نوجوان کا آئندہ سال پیدل سفر حج کا اعلان
باجوڑ میں ’را‘ کے نیٹ ورک کا صفایا ، دواہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک

آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر(فوٹو، فائل)
راولپنڈی: باجوڑ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردی کے بڑے نیٹ ورک کا قلع قمع کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن باجوڑ کے گائوں تنگی کے قریب کیا گیا۔آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر زبیر اور عزیز الرحمان عرف فدا مارے گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ دہشت گرد باجوڑ اور کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گرد نیٹ ورک پاکستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے لیئے کوآرڈینیٹ کرتا تھا۔ دہشت گرد نیٹ ورک کو سرحد پار سے را اسپانسرڈ لیڈر شپ سے براہ راست احکامات ملتے تھے۔
واضح رہے کہ کمانڈر زبیر باجوڑ اور ملحقہ علاقوں میں آپریشنل کمانڈر تھا۔ کمانڈر عزیز الرحمان کی بیوی کراچی میں ویمن ونگ کی نگران تھی۔ کمانڈر عزیز الرحمان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ایک ماہ کے دوران باجوڑ میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران 19 نومبر کو دہشتگرد کمانڈر خلیل مارا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے منڈل میں کمانڈر خلیل کے ٹھکانے کیخلاف کارروائی کی تھی۔ دہشت گرد کمانڈر خلیل آئی ای ڈی حملوں،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔