- لاہور کے 40 فیصد ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
- سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیخلاف درخواستوں پر حکومت سے جواب طلب
- فنڈنگ کیس؛ کیا کارروائی کا حکم الیکشن کمیشن نے دیا؟ ایف آئی اے سے جواب طلب
- خیبر پختون خوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ
- مریم نواز کو ن لیگ میں اہم عہدہ اور مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
- شہباز گل پر میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا
- حیدر آباد؛ گھر میں آتشزدگی سے دو خواتین اور بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق
- حکومت خوف و دہشت کے سہارے قبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے، عمران خان
- ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی
- ہمارے رہنماؤں کو بھتے کی کالز آرہی ہیں، اسد قیصر
- الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
- شہباز گل کے اسسٹنٹ پر پولیس کے ساتھ مزاحمت کا مقدمہ درج
- جماعت اسلامی کا سندھ حکومت کے 14 سالہ ترقیاتی فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ
- ساہیوال میں 15 سالہ خانہ بدوش لڑکی زیادتی کے بعد قتل، ملزمان گرفتار
- شمالی وزیرستان میں دھرنا ختم کرانے کیلیے حکومتی جرگہ تشکیل
- ملتان؛ 2 بھائیوں سمیت 3 لاپتا بچوں کی لاشیں تالاب سے برآمد
- ڈالر کی قیمت 220 روپے سے کم ہوگئی
- آزاد ریاست کشمیر/ کیش میر
- ڈونلڈ ٹرمپ کا اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار
- نیول گالف کورس کھولنے کے بیان سے وائلڈ لائف بورڈ پیچھے ہٹ گیا
نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کا انتقال پرملال

مرحومہ کی تدفین جاتی امراء سے متصل شریف خاندان کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اخترطویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئیں، انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔
گزشتہ ایک ماہ سے ان کی طبیعت بہت زیادہ ناساز تھی،مرحومہ کی تدفین جاتی امراء سے متصل شریف خاندان کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔ یقیناً یہ ایک بڑی غمناک خبر ہے، اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اوراہل خانہ کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ صدمہ کی اس گھڑی میں ممتاز سیاسی شخصیات نے غمزدہ شریف خاندان کے لیے اللہ تعالی سے تالیف قلوب اور مرحومہ کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ سمیت کابینہ اراکین، صدرآزادکشمیر سردار مسعود خان، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی خان، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور دیگر سیاسی و مذہبی قیادت نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر بزرگ سیاستدان اور دانشور انورعزیز چوہدری بھی لاہورکے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ مرحوم، مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزکے والد اور ایم این اے مہناز اکبر عزیزکے سسر تھے۔ ادارہ ان سطورکے ذریعے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور بزرگ سیاستدان انورعزیز چوہدری کے لواحقین سے اظہارتعزیت کے ساتھ مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہے۔ اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین)
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔