شہر میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

اسٹاف رپورٹر  منگل 24 نومبر 2020
بارش کے بعد متوقع سردہواوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اورسردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔فوٹو: فائل

بارش کے بعد متوقع سردہواوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اورسردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔فوٹو: فائل

 کراچی: شہر میں آج (منگل) کی صبح اوررات گئے شہر میں ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق نئے مغربی سلسلے کے زیراثرشہرمیں منگل کی صبح اوررات گئے ہلکی بارش اوربونداباندی ہونے کی توقع ہے، بارش کے بعد متوقع سردہواوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اورسردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی اثرات کے سبب اگلے دوسے تین روز تک شہرکا مطلع جزوی اورمکمل ابرآلودرہنے اورکم سے کم پارہ 14سے16ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔