کورونا ویکسین کی فنڈنگ، عالمی اداروں سے رابطوں کا فیصلہ

شبیر حسین  منگل 24 نومبر 2020
حکومت ویکسین کی خریداری کیلیے عالمی بینک، ایشیائی بینک، یونیسف سے مدد لے گی۔ فوٹو: فائل

حکومت ویکسین کی خریداری کیلیے عالمی بینک، ایشیائی بینک، یونیسف سے مدد لے گی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی فنڈنگ کیلیے عالمی اداروں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت ویکسین کی خریداری سے متعلق فنڈنگ کیلیے عالمی بنیک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور یونیسف سے رابطہ کرکے مدد طلب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اکنامک افیئر ڈویژن کے ذریعے فنڈز کے حصول کیلیے عالمی اداروں سے رابطے کرے گی، عالمی اداروں سے آسان شرائط پر قرض اور امداد کے لیے بات کی جائے گی، وزارت صحت نے مربوط پلان کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ویکسین کی بکنگ کیلیے 150 ملین ڈالرز کی منظوری دے چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔