کمپیوٹر سائنس کے پاکستانی پروفیسر دنیا کے 2 فیصد بہترین محققین میں شامل

نمائندہ ایکسپریس  منگل 24 نومبر 2020
ڈاکٹرشہزاداشرف کو دوسال قبل یونیورسٹی سے فارغ کیا گیا تھا جنہیں ترکی کی معروف یونیورسٹی نے بطورپروفیسراپنے پاس بلالیا۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹرشہزاداشرف کو دوسال قبل یونیورسٹی سے فارغ کیا گیا تھا جنہیں ترکی کی معروف یونیورسٹی نے بطورپروفیسراپنے پاس بلالیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا نے کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر کو دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل کر لیا۔

پاکستان میں برین ڈرین کی ایک اور مثال، اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا نے ادارہ جاتی سیاست کی بھینٹ چڑھائے گئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر کو دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل کر لیا۔

ڈاکٹر شہزاد اشرف کو دو سال قبل یونیورسٹی سے فارغ کیا گیا تھا جنہیں ترکی کی معروف یونیورسٹی نے بطور پروفیسر اپنے پاس بلا لیا اب انہیں کیلفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے دنیا کے دو فیصد بہترین ریسرچرز میں شامل کر کے پاکستان میں برین ڈرین کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔