- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کورونا وبا ؛ سندھ میں کاروباری مراکز اور بازار شام 6 بجے بند کرنے کا حکم
کراچی: سندھ میں بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں ایس او پیز کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق تمام اندرون خانہ اجتماع، بزنس سینٹرز، سنیما، جیمخانہ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں کھلی جگہ پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی جبکہ رات 10 بجے تک کھانا گھر لیجانے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام سرکاری ، نجی دفاتر اور عوامی مقامات پر فیس ماسک پہنے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جائے ، چھت کے نیچے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہے جبکہ شادی کی تقریب کھلے مقام پر کی جا سکتی ہے جس میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ بوفے پر پابندی عائد ہوگی ، تقریب رات 9 بجے تک جاری رہے گی، مہمانوں کو بکس پیک کھانے دینے کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے سرکاری اور نجی اداروں میں گھر پر رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ 50 فیصد اسٹاف کو دفاتر بلایا جائے،اطلاق 31 جنوری 2021 تک رہیگا۔
دریں اثنا کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلیے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی ہے تمام ڈپٹی کمشنر ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔
کمشنر کراچی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ منگل سے ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پینے پر پابندی عائد ہوگی یہ فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے کراچی انتظامیہ کے اقدامات شروع کردیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔