- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
کورونا نے مزید 48 افراد کی جان لےلی،2954 مریضوں میں وائرس کی تشخیص
اسلام آباد: ملک میں کورونا کی دوسری وبا سے مزید 48 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جب کہ 2 ہزار 954 مریضوں میں اس کی تشخیص ہوئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39 ہزار 165 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر 52 لاکھ 56 ہزار 120 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 954 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس طرح کورونا کے مصدقہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 تک جا پہنچی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651 ، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846 ، اسلام آباد میں 27 ہزار 555، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558 جب کہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے مزید 48 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں، اس طرح وبا سے ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی ہے، پنجاب میں 2 ہزار 879، سندھ میں 2 ہزار 845، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 330، بلوچستان میں 163، آزاد کشمیر میں 147 ، گلگت بلتستان میں 95 جب کہ اسلام آباد میں 285 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 875 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے صحتیات مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 760 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 379 ہے۔ جن میں سے ایک ہزار 751 کی حالت تشویشناک ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔