حوثی ملیشیا سعودی عرب پر حملے فوری طور پر بند کرے، پاکستان

ویب ڈیسک  منگل 24 نومبر 2020
میزائل حملے سعودی عرب کی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کے خلاف ہیں، ترجمان دفتر خارجہ	فوٹو: فائل

میزائل حملے سعودی عرب کی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کے خلاف ہیں، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ یمن کی حوثی ملیشیا سعودی عرب پر حملے فوری طور پر بند کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیٹرولیم ڈسٹریبیوشن سہولت پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملہ کی مذمت کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے آج میزائل حملہ کے نتیجہ میں ایک پیٹرول ٹینک میں آگ لگی جس پر کامیابی کے ساتھ قابو پا لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہیں، پاکستان حوثی ملیشیا سعودی عرب پر حملے فوری طور پر بند کرے، اس طرح کے میزائل حملے سعودی عرب کی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کے خلاف ہیں، یہ حملے سعودی شہریوں کی زندگی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔