- امریکا روس سے جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود رکھنے کے معاہدے کی توسیع پر رضامند
- تین بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے گولی مار کر قتل کردیا
- اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- جسٹس اطہر من اللہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
- چیئرمین سینیٹ کی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت
- بھارت میں بارود سے بھرے ٹرک میں خوفناک دھماکا، 8 ہلاک
- وفاقی حکومت نے پاک چین راہداری میں اہم پیشرفت کا آغاز کردیا
- براڈ شیٹ اسکینڈل؛ وزیر داخلہ نے عظمت سعید پر اپوزیشن اعتراضات مسترد کردیے
- ایشین چیمپنزٹرافی، پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا اب نہیں ہوگا
- عمران فرحت کے طویل ترین کیرئیر کا اختتام 26 جنوری کو ہوگا
- منگولیا کے وزیراعظم قرنطینہ سینٹر میں خاتون اور نومولود کیساتھ غیرانسانی سلوک پر مستعفی
- سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر اسلام آباد ہائی کورٹ شدید برہم
- اظہرعلی کی خوش فہمی، نیوزی لینڈ میں پاکستانی بیٹنگ کو کامیاب قرار دیدیا
- اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ
- دورۂ آسٹریلیا؛ نوجوان بھارتی ٹیم کا پستی سے بلندی کا سفر
- اپوزیشن کو براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے، فواد چوہدری
- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر راکٹ حملہ

میزائل حملے میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، فوٹو : ٹویٹر
جدہ: سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں نے راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں تیل کے ایک ٹینک میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اُٹھی تاہم ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرکے بڑے نقصان سے بچالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعوری عرب کے شہر جدہ میں بندرگاہ کے قریب سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر یمن کے حوثی باغیوں نے راکٹ داغا جس سے ایک آئل ٹینک ٹوٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
حوثی باغیوں کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ راکٹ حملے میں آئل کمپنی کا بڑا نقصان ہوا اور ملک بھر میں تیل کی سپلائی معطل ہوگئی۔ یہ ایک بڑی کارروائی ہے جو بڑے شہر میں کی گئی۔
دوسری جانب سعودی حکام نے تیل تنصیبات پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ باغیوں کی بزدلانہ کارروائی سے عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی تاہم بروقت امدادی کاموں کی وجہ سے بڑے نقصان سے بچالیا گیا۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے راکٹ حملہ سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی-20 سمٹ کے دو روزہ ورچوئل اجلاس کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔