- پائلٹ لائسنسنگ کیس کی تحقیقات میں سائبر کرائم ماہرین کو شامل کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، ایک اہل کار شہید دو شدید زخمی
- ایم کیو ایم پاکستان کا نشتر پارک میں جلسے کا اعلان
- راولپنڈی میں فائرنگ سے ایس ایچ او عمران عباس شہید
- بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
- شمالی وجنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا، مریم نواز
- کیمیائی آلودگی جسم کو 8 طرح سے نقصان پہنچاتی ہے
- کیا یہ تین منزلہ عمارت دریا میں ڈوب رہی ہے؟
- گوادر سے بیرون ملک کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ ناکام، 4 ملزمان گرفتار
- حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری شجاعت
- اب اسمارٹ فون پاکستان میں بنیں گے، 3 کمپنیوں کا پلانٹس لگانے کا اعلان
- مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام کی دسترس سے باہر
- راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید
- بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آیا ہے، شاہد آفریدی کی تصدیق
- ملک میں 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان
- بریسٹ کینسر سے آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج کے لیے ایپ متعارف
- پی ایس ایل 6 کی تحقیقات کیلیے فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان
- حکومت کا اپنے ہی قائم کردہ براڈ شیٹ کمیشن سے عدم تعاون
- نائیجیریا میں بحری قزاقوں نے چینی جہاز کے عملے کو ایک ماہ بعد رہا کردیا
صدر ٹرمپ نومنتخب جوبائیڈن کو اقتدار منتقلی پر رضامند

امریکی جنرل ایڈمنسٹریشن نے جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ کے فیصلے سے آگاہ کردیا، فوٹو : فائل
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے کامیاب امیدوار جو بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے بعد وائٹ ہاؤس انتطامیہ نے ضروری کارروائی کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن میں شکست کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دینے اور مخالف جماعت پر الیکشن چرانے کا الزام عائد کرکے عدالت سے رجوع کرنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جوبائیڈن کو اقتدار منتقلی پر رضامند ہوگئے۔
یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ شکست تسلیم کرنے سے انکاری، قائل کرنے کیلئے داماد کی ملاقات
امریکی جنرل سروس ایڈمنسٹریشن نے صدر ٹرمپ کی اقتدار منتقلی کے عمل پر رضامندی کے اظہار سے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب اقتدار کی منتقلی کا عمل باضابطہ طور پر شروع کیا جا سکتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : جوبائیڈن نے اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کا فیصلہ کرلیا
صدر ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں اپنی شکست کو تا حال اعلانیہ قبول نہیں کیا ہے تاہم اقتدار کی منتقلی کے عمل کے آغاز سے ثابت ہوتا ہے کہ پہلی بار صدر ٹرمپ کی شکست کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ کا الیکشن میں شکست تسلیم نہ کرنا شرمناک ہے، جوبائیڈن
قبل ازیں صدر ٹرمپ اقتدار کی منتقلی کے لیے رضامند نظر نہیں آتے تھے اور نہ ہی انہوں نے جوبائیڈن کو جیت کی مبارکباد دی تھی لیکن اب لگتا ہے کہ انہیں راضی کرنے کی ان کے اہل خانہ اور دوستوں کی کوششیں بآور ثابت ہوگئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔