- ڈینئل کرسٹیئن پی ایس ایل کے سب سے مہنگے بولر بن گئے
- پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب
- سینیٹ انتخابات؛ وزیراعظم بیلٹ پیپر ضائع ہونے پر شہریار آفریدی پر برہم
- نیدرلینڈ کے کورونا ٹیسٹ سینٹر میں دھماکا
- بھارتیوں کے سخت ردعمل نے ڈیل سٹین کو معذرت پر مجبور کردیا
- عراق میں امریکی فضائی اڈے پر 10 راکٹ حملے
- حکومت جاچکی لیکن اس کو سنبھالنے والے نہیں جانے دیتے، آصف زرداری
- پی ایس ایل 6؛ لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا امکان
- انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، چوہدری شجاعت
- پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف
- اپنے ہی بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار
- افغانستان میں 3 خواتین صحافیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا
- گلی میں چارپائی بچھانے پر 10 سالہ بچے نے اپنے 11 سالہ ساتھی کا قتل کردیا
- بابراعظم ہراسانی کیس؛ مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی، حامیزہ مختار
- اضاخیل ڈرائی پورٹ افتتاح کے 14 ماہ گزر جانے کے باوجود فعال نہ ہوسکا
- بابراعظم پرہراسگی کیس؛ سماعت پی ایس ایل مکمل ہونے تک ملتوی
- حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے، شہبازشریف
- جسے آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا تھا وہ حکومت پریشان ہے، بلاول بھٹو
- ضمیر کہہ رہا ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دوں، منحرف پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی
- فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
چین کے تمام دیہی علاقوں سے غربت کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا

چین نے دسمبر 2020 تک ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف متعین کیا تھا جو ایک ماہ پہلے ہی حاصل کرلیا گیا ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا گروپ)
بیجنگ: چین نے اپنے مقررہ ہدف سے ایک ماہ قبل یعنی 23 نومبر کو ملک کی تمام دیہی کاؤنٹیز سے غربت کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صوبہ گوئی جو میں غربت سے دوچار آخری نو کاؤنٹیز کو بھی غربت سے نجات دلاتے ہوئے انسداد غربت کے ہدف کی تکمیل کی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے ہی غربت کے شکار صوبوں اور خوداختیار علاقوں میں حکام نے جامع جائزوں کے بعد اپنے اپنے علاقوں سے غربت کے خاتمے میں کامیابی کے اعلانات کیے تھے۔
ان میں سنکیانگ اویغور خود اختیار علاقہ، ننگ شیاہ ہوئی خود اختیار علاقہ، گوانگ شی چوانگ خود اختیار علاقہ، صوبہ سی چھوان، صوبہ یوئنان اور صوبہ گانسو شامل ہیں۔ صوبہ گوئی جو وہ آخری مقام تھا جہاں انسداد غربت میں حتمی فتح حاصل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چین نے رواں برس 2020 تک ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف متعین کیا تھا۔ چین میں خطِ غربت کا پیمانہ سالانہ 2300 یوان یا ایک ڈالر یومیہ سے کچھ کم ہے۔
تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پیمانے کو سالانہ بنیادوں پر ترتیب دیا گیا ہے جس میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کے دباؤ جیسے عوامل شامل رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔