- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، اگلے دو دن تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں معمول سے زائد سرد ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سلسلے کی وجہ سے دیہی سندھ کے اضلاع لاڑکانہ اور روہڑی میں 3 ملی میٹر جبکہ سکھر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، خیرپور اور گرد و نواح میں کہیں بوندا باندی اور کہیں پھوار ہوئی جب کہ کراچی میں شام تک بارش نہیں ہوئی لیکن رات گیارہ بجے کے بعد مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جن میں ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، سعدی ٹاؤن اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں کی بجلی بند
شہر میں بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہیں بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ان علاقوں میں فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، طارق روڈ، مارٹن کوارٹر، اسکیم 33، شاہ فیصل کالونی سمیت اولڈ سٹی ایریا کے علاقے شو مارکیٹ، رنچھولائن، لیاری، گولیمار، پاک کالونی شامل ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ شہر میں 200 سے زائد فیڈر متاثر ہوئے ہیں۔
منگل کو شہر کا کم سے کم پارہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 32 فیصد رہا۔ گزشتہ روز دوسرے روز بھی شہر کی فضاؤں پر دھند چھائی رہی جس کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر ڈھائی کلومیٹر رہ گئی تھی۔ شام کے وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چل پڑیں جس کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے، آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع خشک اور سرد رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت میں مزید 2 سے 3 ڈگری کمی ہونے کی توقع ہے۔ بدھ کو بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے، آج کم سے کم پارہ 14 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔