- لاپتہ افراد کے معاملے پر بڑوں کیخلاف کارروائی کرنی ہوگی، سپریم کورٹ
- متحدہ رہنما بابر غوری کے وارنٹ معطل، حفاظتی ضمانت منظور
- حکومت کا شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16مارچ کو ضمنی انتخابات کا اعلان
- عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا
- ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو 5 ہزار مرغیاں لے کر فرار
- پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج
- نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش اورتیز ہوائیں، معمول کی زندگی متاثر
- لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان پر واپسی
- پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
- ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ، سیکورٹی چیف ہلاک
- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
فرحان سعید اور عروہ حسین کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید 2016ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے (فوٹو: فائل)
کراچی: گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
چند برس قبل نکاح کے بندھن میں جڑنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین کی اب علیحدگی کی خبریں متعدد ویب سائٹ پر جاری ہوچکی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ دوںوں شخصیات نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ویب سائٹس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تین سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان اب اختلافات کافی بڑھ چکے ہیں تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔
قبل ازیں عروہ نے ٹی وی شو کے دوران میزبان صنم بلوچ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں پتا چلے کہ فرحان سعید دوسری شادی کر رہے ہیں تو وہ شادی رکوانے کے لیے نہیں جائیں گی اور اُن کے فیصلے پر خاموشی اختیار کریں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اُن کے نکاح کی تقریب لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔