- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
ڈیٹا محفوظ کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا آلہ ایجاد
آسٹن: ٹیکساس یونیورسٹی کے ماہرین نے ڈیٹا محفوظ کرنے والا، دنیا کا سب سے چھوٹا آلہ ایجاد کرلیا ہے جو دو جہتی (ٹوڈی) مٹیریئل سے بنایا گیا ہے اور اس کی جسامت ایک نینومیٹر کے برابر ہے۔ سائنسدانوں نے اسے ’ایٹم رِسٹر‘ کا نام دیا ہے، یعنی یہ ایک ایسا ٹرانسسٹر ہے جو ایٹمی پیمانے پر ڈیٹا محفوظ کرتا ہے۔
یہ آلہ واحد (سنگل) ایٹموں کی حرکت سے کام کرتا ہے اور اس کی بدولت نہایت چھوٹے میموری آلات میں معلومات اور ڈیٹا کا ایک انبار رکھا جاسکے گا۔
یہ آلہ برقیات کے بالکل نئے ابھرتے ہوئے شعبے ’’میمرسٹر‘‘ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں مزاحمتی سوئچ کے درمیان ڈیٹا رکھا جاتا ہے۔ جب ایک خاص مادے پر خاص وولٹیج دیا جاتا ہے تو اس کی برقی مزاحمت تبدیل ہوکر یا تو کمزور ہوجاتی ہے یا پھر مضبوط ہوجاتی ہے۔ اس مظہر کو ڈیٹا لکھنے اور مٹانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے؛ اور آخر میں اسی مزاحمتی عمل کو محفوظ شدہ ڈیٹا پڑھنے کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
جب نینومیٹر پیمانے پر بنائے گئے سوراخوں میں سے ایک ایٹم باہر یا اندر جاتا ہے تو مٹیریئل کی موصلیت (کنڈکٹیوویٹی) بدلتی ہے۔ اس طرح سائنسی لحاظ سے ایٹمی سطح پر ڈیٹا کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ اس کےلیے مولبڈینم ڈائی سلفائیڈ کو استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن عین یہی عمل بہت سے مادوں پر آزما کر انہیں بھی ’’ایٹم رِسٹر‘‘ بنایا جاسکتا ہے۔
اس طرح یہ دنیا کی سب سے چھوٹی میموری ہے جو ایٹمی پیمانے پر بنائی گئی ہے۔ یہ ’’ایٹم رِسٹر‘‘ بنانے کےلیے ماہرین نے مولبڈینم ڈائی سلفائیڈ کو ایک نینومیٹر لمبے اور ایک نینومیٹر چوڑے ٹکڑوں میں تقسیم کیا جن کی موٹائی صرف ایک ایٹم جتنی تھی۔ اس طرح نظری طور پر ایک مربع سینٹی میٹر کے ٹکڑے پر 25 ٹیرابائٹ جتنا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے، جو موجودہ فلیش میموری میں فی مربع سینٹی میٹر گنجائش سے بھی 100 گنا زیادہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایٹمی سطح پر اسٹوریج کےلیے توانائی بھی بہت کم درکار ہوتی ہے۔
یہ ایجاد جس کی تفصیلات اوپن ایکسیس ریسرچ جرنل ’’نیچر نینو ٹیکنالوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں، مستقبل میں نیورومارفک کمپیوٹنگ، ریڈیو فریکوئنسی کمیونی کیشن اور بہت چھوٹی جگہ پر ڈیٹا رکھنے جیسے کاموں میں اہم ثابت ہوسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔