ڈرامہ ’’ارطغرل‘‘  نے یوٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 25 نومبر 2020
ارطغرل غازی کے اردو چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے(فوٹو، فائل)

ارطغرل غازی کے اردو چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی: معروف ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے یوٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، یوٹیوب پر ڈرامہ کے اردو چینل کے سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

اس حوالے سے  ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر ڈیجیٹل ریاد منتے نے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ یوٹیوب پر ہمارے ٹی آر ٹی ارطغرل پی ٹی وی چینل کے سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے ارطغرل غازی کی مقبولیت کا یہ نیا سنگ میل طے ہونے پر سیریز کے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔

عالمی سطح پر سیریز کے مختلف زبانوں میں بنائے گئے چینلز کے سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے جب کہ ان چینلز پر اپ لوڈ کی گئی اقساط کو 3 ارب بار دیکھا جاچکا ہے۔

یہ پڑھیے: ارطغرل کی حلیمہ سلطان نے خوبصورت نظر آنے کا راز بتا دیا

واضح رہے کہ ٹی آر ٹی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ارطغرل غازی کے مجموعی سبسکرائبرز میں سب سے زیادہ تعداد اردو چینل کے سبسکرائب کرنے والوں کے ہے جو دوتہائی یعنی 66 فیصد بنتی ہے۔ یعنی اس اعتبار سے یہ سیریز اردو بولنے اور سمجھنے والوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔