بھارتی عدالت کا گلوکار عدنان سمیع کو اپنا گھر سابقہ اہلیہ کے حوالے کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  بدھ 25 دسمبر 2013
صبا گلادری مجھے سڑک پر لانا چاہتی ہیں، فیصلے کے خلاف درخواست دائر کروں گا، عدنان سمیع  فوٹو: فائل

صبا گلادری مجھے سڑک پر لانا چاہتی ہیں، فیصلے کے خلاف درخواست دائر کروں گا، عدنان سمیع فوٹو: فائل

ممبئی: ممبئی کی عدالت نے پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع خان کو اپنا گھر سابقہ اہلیہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارت میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع خان اور ان کی سابقہ اہلیہ صبا گلادری کے درمیان گزشتہ 5 سال سے مقدمہ چل رہا تھا تاہم آج ممبئی کی عدالت نے فیصلہ صبا کے حق میں سناتے ہوئے عدنان سمیع کو گھر ان کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے حوالے سے عدنان سمیع نے کہا کہ وہ فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صبا گلادری انہیں سڑک پر لانا چاہتی ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتیں کہ ان کا فن اور بھارتی عوام کی ان سے محبت ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔