نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل

محمد یوسف انجم  بدھ 25 نومبر 2020
کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کے 14 روز میں تین کوویڈ ٹیسٹ ہوں گے فوٹو: فائل

کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کے 14 روز میں تین کوویڈ ٹیسٹ ہوں گے فوٹو: فائل

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی۔ تمام کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے گئے۔ کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ کو منظر عام پر نہیں کیاجائے گا۔

نیوزی لینڈ حکومت کے کوویڈ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کے 14 روز میں تین کوویڈ ٹیسٹ ہوں گے۔ پہلی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے پر 3 روزہ آئیسولیشن کے بعد کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ماحول میں گروپس میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔