پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں

ویب ڈیسک  بدھ 25 نومبر 2020
ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ہوئی ہیں اور 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سمیت اختر نواز، سردار حسن اظہر حیات،  سرفراز علی، محمد علی اور سلمان فیاض غنی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے بھی کئے گئے، جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹرجنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے، جب کہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہرحیات ملٹری سیکرٹری، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز، لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان آئی جی ٹریننگ اینڈ ایوالوایشن،  لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایس سی، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر سدرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل احمد انجم کورکمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کورکمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کمانڈر بہاولپور کور اور لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کورکمانڈر ملتان تعینات کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔