- سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نمایاں شخصیات کو سزائیں
- گھروں میں وارداتیں کرنے اور قتل میں ملوث ’’رانی‘‘ پولیس تحویل سے فرار
- بیٹے کے اغوا کا ڈراما رچانے والے باپ کا بھانڈا پھوٹ گیا
- براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کےلیے سابق جج کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی کے قیام کی منظوری
- جوبائیڈن کی حلف برداری کی سیکیورٹی سے دو مشکوک فوجی ہٹا دیے گئے
- سرحد پار تجارت کیلیے اقدامات؛ پاکستان کی رینکنگ میں31 درجہ بہتری
- ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
- ہائی وے پرآئل ٹینکروں کا خوفناک تصادم، ہزاروں لیٹرتیل میں آگ لگ گئی
- بھارت میں 13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل
- فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے 4400 متاثرین کو 14 ارب روپے واپس مل گئے، پاک فضائیہ
- جرمنی میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت
- زین آفندی قتل کیس، عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- بہادرآباد میں پولیس مقابلہ؛ وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان گرفتار
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ
- کائنات کے ’سب سے نرم‘ سیارے نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا
- لاک ڈاؤن میں دو ہزار گھروں کی مفت مرمت کرنے والا ’رحم دل پلمبر‘
- جوبائیڈن نے اپنی حکومت میں خواجہ سرا کو اہم عہدہ دیدیا
- پی ڈی ایم کے احتجاج پرالیکشن کمیشن کا ردّعمل آ گیا
- سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
- مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے، وزیر داخلہ
اپوزیشن لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، جلسوں سے کچھ نہیں ہونا، وزیراعظم

ڈو مور کہنے والا امریکا بھی پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر رہا ہے، عمران خان ۔ فوٹو : فائل
لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈال رہی ہے اور جلسوں سے کچھ نہیں ہونا۔
وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک میں اب کورونا سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ہیلتھ اسٹاف پر پریشربڑھ رہاہے، یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ گئی ہیں، احتیاط نہ کی تو پاکستان کے معاشی حالات بگڑ سکتے ہیں، لیکن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فیکٹریاں، روزگار بند نہیں کریں گے اور دیہاڑی دار طبقے کو بے روزگار نہیں کرِیں گے، کیونکہ کورونا سے بچاتے بچاتے لوگوں کو بھوک سے نہیں ماریں گے۔
’’پاکستان کی معیشت برصغیر میں سب سے تیزی سے بحال ہوئی‘‘
وزیراعظم نے معیشت کی صورتحال کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت برصغیر میں سب سے تیزی سے بحال ہوئی، ہماری برآمدات میں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے، کووڈ کےدوران بھارت اور بنگلا دیش ہم سے پیچھے ہیں۔
’’جب تک کوروناکم نہیں ہوتا کوئی جلسہ،جلوس نہیں کرینگے‘‘
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے جلوسوں کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ ہم نےفیصلہ کیاہےکہ جب تک کوروناکم نہیں ہوتا کوئی جلسہ،جلوس نہیں کرینگے، کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جہاں لوگ جمع ہوں، پی ٹی آئی نے اپنا جلسہ ختم کردیا ہے، اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈال رہی ہے، جلسے جلسوں سے کوئی فائدہ نہیں ہونا اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔
’’لاہور کی ساری گندگی راوی میں جا رہی ہے‘‘
عمران خان نے لاہور اور کراچی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی ساری گندگی راوی میں جا رہی ہے، لاہور کا پانی بہت نیچے چلا گیا ہے، 20سال میں لاہور کے درخت 70 فیصد کم ہوگئے ہیں، راوی پروجیکٹ اور بنڈل آئی لینڈ پروجیکٹ بہت ضروری ہیں جن سےڈالر پاکستان آئیں گے،راوی پروجیکٹ سے پانی بچے گا،لاہور کا زیر زمین پانی اوپر آئےگا۔
’’کراچی کا کچرا اٹھ سکتاہے نہ سیوریج کا مسئلہ حل ہوسکتاہے‘‘
انہوں نے کہا کہ کراچی پھیلتا جا رہاہے ،کچرا اٹھ سکتاہے نہ سیوریج کا مسئلہ حل ہوسکتاہے، بنڈل آئی لینڈ تیمر کے جنگلات اور کراچی کو بچانے کا پروجیکٹ ہے۔
’’لاہور کے قبضہ گروپوں کی چیخیں جلد سنیں گے‘‘
وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹیمیں قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں، لاہور کے قبضہ گروپوں کی چیخیں جلد سنیں گے، اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں پرقابض گروپوں کیخلاف ایکشن شرو ع ہونیوالاہے۔
’’ڈومورکہنےوالا امریکا بھی پاکستان کےاقدامات کی تعریف کر رہاہے‘‘
عمران خان نے وزارت خارجہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب جا رہی ہے ،آج دنیا میں پاکستان کا نام ہے، پاکستان نے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کرائے، ماضی میں کسی اور کی جنگ کی ناکامی کا ذمےدار ہمیں ٹھہرایا جا رہاتھا، لیکن آج ڈومورکہنےوالا امریکا بھی پاکستان کےاقدامات کی تعریف کر رہاہے۔
’’ہماری خارجہ پالیسی سب سے کامیاب ہے جس سے بھارت دنیا میں ایکسپوز ہوا‘‘
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی سب سے کامیاب ہے جس کی بدولت ہندوستان دنیا میں ایکسپوز ہوا، ترکی ،ایران ،سعودیہ ،یو اے ای سےپاکستان کے اچھے تعلقات ہیں، موثرلابنگ سےبھارت کا چہرہ دنیا میں بے نقاب ہواہے۔
’’فلسطینیوں کو انصاف ملنے تک ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے‘‘
صحافی کی جانب سے اسرائیل کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ نہیں تھا، قائد اعظم کے 1948 کے بیان کے مطابق جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں ملے گا، انصاف نہیں ملے گا ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے اور اسی مؤقف پر پاکستان کھڑا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔