راولپنڈی میں 18 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 25 نومبر 2020
ملزم کیخلاف متاثرہ لڑکی کی والدہ نے مقدمہ درج کرایا تھا، فوٹو : ایکسپریس نیوز

ملزم کیخلاف متاثرہ لڑکی کی والدہ نے مقدمہ درج کرایا تھا، فوٹو : ایکسپریس نیوز

 راولپنڈی: آر اے بازار پولیس نے 18 سالہ لڑکی کو اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم راشد علی کو ساتھی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی کے اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے آر اے بازار پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے مرکزی ملزم راشد علی کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

18 سالہ لڑکی نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا تھا کہ ملزم راشد علی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے فرانزک لیب بھیجوائے گئے ہیں۔

پولیس نے مرکزی ملزم راشد اور اس کے ساتھی کو شناختی پریڈ کے لیے جیل بھجوایا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔