- ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 40 پاکستانی ملک بدر
- فضل الرحمن کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست دائر
- عدالت کا 3 سال سے پریشان خاتون کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم
- سندھ میں سی این جی کی بندش میں مزید 24 گھنٹوں کا اضافہ
- ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ
- کنگینہ : انگوروں کو 6 ماہ تازہ رکھنے والا مٹی کا ریفریجریٹر
- کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز این آئی سی وی ڈی کو دینے کا اعلان
- سندھ؛ معذور بچوں کی تعلیم کیلیے مختص 25 کروڑ روپے غائب، 8 ملزمان پر فرد جرم عائد
- سندھ ہائی کورٹ بار کی سکسیشن بل2021ء کی مخالفت، گورنر کو مراسلہ بھیج دیا
- ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر ایران کے سپریم لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل
- سابق الیکشن کمشنر ہمارا دشمن تھا جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی، وزیراعظم
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی
- شاید یہ دنیا کا سب سے بڑا ڈائنوسار تھا
- خواتین میں ذیابیطس، دل کی شریانوں میں تنگی کی وجہ بھی بن سکتی ہے، تحقیق
- كوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بیٹیوں كو قتل كردیا
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
- اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام پر بمباری میں 4 افراد ہلاک
- راولپنڈی میں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے جاں بحق
- مفتی قوی کی حرکتوں پر خاندان کا شدید رد عمل سامنے آگیا
- حکومت کو ہٹانے کا آئینی اور جمہوری طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، بلاول بھٹو
ڈالر کی قدر میں تنزلی شروع، بڑی کمی متوقع

مستقبل قریب میں ڈالر کی قیمت 157 کی سطح پر آسکتی ہے، ایکسچیج ذرائع(فوٹو، فائل)
کراچی: ڈالر کی دوبارہ بڑھتی ہوئی قیمت دوبارہ تنزلی کا شکار ہوگئی جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔
ملک میں گزشتہ ہفتے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث درآمدی شعبوں کی ڈالر کی دھڑا دھڑ خریداری سرگرمیاں رکنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر 160روپے سے نیچے آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر مزید 81پیسے کی کمی سے 159روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 80پیسے کی کمی سے 159روپے 80پیسے پر بند ہوئی۔
ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہناتھاکہ گزشتہ ہفتے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پاکستان سمیت دنیابھرمیں تجارتی سرگرمیاں دوبارہ محدود ہونے کے خدشات پر مختلف درآمدی شعبوں نے وسیع پیمانے پر درآمدی ایل سیاں کھولیں جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنا
ان کا کہنا تھا کہ تاہم اب درآمدی شعبوں کی طلب تھم گئی ہے اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب کے مقابلے میں رسد بڑھ گئی ہے جس سے توقع ہے ڈالر کی قدر 157روپے کی سطح پر آجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔