جرمنی کی حکمراں کے دفتر کے دروازے پر مشتعل شخص نے کار ٹکرا دی

ویب ڈیسک  بدھ 25 نومبر 2020
پولیس نے 54 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، فوٹو : رائٹرز

پولیس نے 54 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، فوٹو : رائٹرز

برلن: جرمنی کے دارالحکومت میں سیاہ رنگ کی ایک کار مملکت کی سربراہ انگیلا میرکل کے دفتر کے لوہے کے درواز سے جا ٹکرائی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت برلن میں چانسلر انگیلا میرکل کے دفتر کے باہری لوہے کے دروازے سے ایک مشتعل شخص نے سیاہ رنگ کار ٹکرادی جس پر نعرے درج تھے۔

کار کی ایک جانب سفید رنگ سے نعرہ درج تھا ’’ عالمگیریت کی سیاست بند کرو‘‘ جب کہ دوسری جانب ’’ تم نے بچوں اور بزرگوں کے ناحق قتل کو بھلا دیا‘‘ لکھا ہوا تھا۔

salogan written at car germany

کار کے تصادم سے لوہے کی سلاخوں کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ پولیس نے کار چلانے والے 54 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا جسے معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ تفتیش کا عمل جاری ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

جرمنی کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ اس شخص نے 2014 میں بھی اسی طرح اپنی کار اسی جگہ ٹکرائی تھی اور اس وقت بھی اس کی کار پر نعرے درج تھے۔ اسی طرح 2016 میں بھی ایسا ہی عمل کیا تھا۔

police arrest driver germany

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور ملزم کو ضرورت پڑنے پر ماہر نفسیات سے بھی ملاقات کروائی جائے گی۔ تاحال واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔