چینی کی سرکاری دام پر فروخت یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک

اسٹاف رپورٹر  بدھ 25 نومبر 2020
ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کی جانب سے مختلف اسٹالز اور فئیر پرائس سٹالز پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے(فوٹو، فائل)

ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کی جانب سے مختلف اسٹالز اور فئیر پرائس سٹالز پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: سرکاری دام پر چینی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 85 روپے فی کلو چینی کی فروخت کے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کی جانب سے مختلف اسٹالز اور فئیر پرائس سٹالز پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق شہر میں حکومتی اعلان کے مطابق سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت جاری ہے۔ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر خصوصی فئیر پرائس اسٹالز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام علاقوں میں چینی سرکاری دام پر بہ آسانی خریدی جاسکتی ہے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ دکانوں اور اسٹالز پر چینی کا سرکاری ریٹ چسپاں کرنا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔