- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
یمن کی سرحد کے نزدیک سعودی ساحل پر آئل ٹینکر میں پُراسرار دھماکا
ریاض: یمن کی سرحد کے قریب بحیرہ احمر میں تیل کے ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بحری جہاز کو نقصان پہنچا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی علاقے شقیق پر تیل ٹینکر میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ یونان کے زیر انتظام ایم ٹی ایگری نامی جہاز پر مالٹا کا پرچم لہرا رہا ہے۔
جہاز برداری کی کمپنی نے میڈیا بتایا کہ یہ جہاز اب بھی سمندر پر تیر رہا تھا اور اس پر سعودی حکام سوار بھی موجود تھے تاہم سعودی حاکم نے فوری طور پر واقعے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر راکٹ حملہ
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جہاز کو ایک میٹر کے فاصلے سے نشانہ بنایا گیا جس سے ٹینکر میں خرابی پیدا ہوگئی۔ خوش قسمتی سے عملہ محفوظ ہے۔ دھماکے سے جہاز میں پڑنے والے سوراخوں کو بھر دیا گیا ہے اور وہ منزل کی جانب رواں ہے۔
ادھر برطانیہ کی ایک سیکیورٹی کمپنی ’ایمبری‘ نے دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جہاز کو بارودی سرنگ دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ نیدرلینڈ سے سفر کا آغاز کرنے والے جہاز کی منزل شقیق کی اسٹیم پاور پلانٹ تھی۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر راکٹ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک ٹینکر ٹوٹ گیا تھا اور اس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔