- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی نامعلوم خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
- عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
- پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل
- آکسیجن بندش معاملہ؛ خیبرٹیچنگ اسپتال کے برطرف ملازمین ایک اورانکوائری کیلئے طلب
- شاہد آفریدی ویزا مسائل کے باعث ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرزٹیم کوجوائن نہیں کرسکے
- بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں کا لال قلعے پر دھاوا، خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
فٹبال کی دنیا میں راج کرنے والے لیجنڈ کھلاڑی میراڈونا چل بسے

میرا ڈونا نے 1986 میں ارجنٹائن کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا(فوٹو، فائل)
بیونس آئرس: فٹبال کی دنیا میں راج کرنے والے ارجنٹائن کے سابق انٹرنیشنل پروفیشنل فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا انتقال کر گئے۔
لیجنڈری کھلاڑی کی عمر 60 برس تھی اور ان دنوں وہ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے منیجر کی ذمہ داری ادا کررہے تھے۔ میرا ڈونا کا شمار دنیا کے معروف ترین فٹبال کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔
وہ 30 اکتوبر 1960 کو پیدا ہوئے۔ میراڈونا نے نیپولی اور بارسلونا ایف سی کے مڈ فیلڈرز کی حیثیت سے فٹبال میں نام کمایا۔ارجنٹائن فٹبال کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ رواں ماہ کی ابتدا میں ڈیگو میراڈونا کے دماغ میں خون کے لوتھڑے جم جانے کی سرجری ہوئی تھی۔
میرا ڈونا کا شمار فٹبال کے آل ٹائم عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔میرا ڈونا نے 1986 میں ارجنٹائن کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 4 عالمی کپ مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی.
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔