ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے باپ بیٹی شہید

ویب ڈیسک  بدھ 25 نومبر 2020
بھارتی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری رکھی ہوئی ہیں(فوٹو، فائل)

بھارتی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری رکھی ہوئی ہیں(فوٹو، فائل)

 راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی فائرنگ سے نوزائیدہ بچی اور اس کا باپ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی بمباری کے دوران گڑھی گاؤں میں موٹر سائیکل پر اپنی تین سالہ بچی کے ساتھ 33 سالہ انصار نے جام شہادت نوش کرلیا۔

واضح رہے کہ  بھارتی فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس پر نہ صرف پاکستان نے بھارتی سفارت کاروں کو اپنے احتجاج سے آگاہ کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بھارتی جارحیت کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔