- زین آفندی قتل کیس میں پانچ افغان ڈاکو گرفتار
- سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد میں ڈرامائی کمی
- حکومت کو عالمی سطح پر ایک اور دھچکا، ڈبلیو ٹی او کا یو اے ای کے حق میں فیصلہ
- پشاور کی ننھی زینب 100 دن گزر جانے کے بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی
- چینی انجینئر کو اغوا کرنے والا دہشت گرد گرفتار
- مسلسل تین ماہ شکاگو ایئرپورٹ پر رہنے والا شخص گرفتار
- کراچی فائربریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر خراب ، شہری ہنگامی حالات میں رابطے سے محروم
- واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ جاری، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل
- بلوچستان میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 تک جانے كا امكان
- کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
مزید 3306 افراد کورونا کا شکار، فعال مریضوں کی تعداد 43963 ہوگئی

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7843 ہوگئی ہے فوٓٹو: فائل
اسلام آباد: ملک میں مسلسل دوسرے روز بھی 3 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 963 تک جاپہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 45 ہزار 999 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے بعد ملک میں کئے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 53 لاکھ 43 ہزار 702 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 306 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں اس وبا کا شکار مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 تک جاپہنچی ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 381 ، پنجاب میں ایک لاکھ 16 ہزار 506، خیبرپختونخوا میں 45 ہزار 828 ، بلوچستان میں 16 ہزار 942 ، اسلام آباد میں 28 ہزار 555 ، آزاد کشمیر میں 6403 اور گلگت بلتستان میں 4583 ہے۔
گزشتہ روز ایک ہزار 418 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دی ہے ، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جیتنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 34 ہزار 392 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے مزید 40 افراد کی جان لے لی۔ جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7843 ہوگئی ہے۔ 43 ہزار 963 ہوئی ہے جن میں سے ایک ہزار 968 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار923 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار866، خیبر پختونخوا ایک ہزار344،بلوچستان میں 165، اسلام آباد 297، گلگت بلتستان 96 اور آزاد کشمیر میں152 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔