- گھروں میں وارداتیں کرنے اور قتل میں ملوث ’’رانی‘‘ پولیس تحویل سے فرار
- بیٹے کے اغوا کا ڈراما رچانے والے باپ کا بھانڈا پھوٹ گیا
- براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کےلیے سابق جج کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی کے قیام کی منظوری
- جوبائیڈن کی حلف برداری کی سیکیورٹی سے دو مشکوک فوجی ہٹا دیے گئے
- سرحد پار تجارت کیلیے اقدامات؛ پاکستان کی رینکنگ میں31 درجہ بہتری
- ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
- ہائی وے پرآئل ٹینکروں کا خوفناک تصادم، ہزاروں لیٹرتیل میں آگ لگ گئی
- بھارت میں 13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل
- فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے 4400 متاثرین کو 14 ارب روپے واپس مل گئے، پاک فضائیہ
- جرمنی میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت
- زین آفندی قتل کیس، عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- بہادرآباد میں پولیس مقابلہ؛ وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان گرفتار
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ
- کائنات کے ’سب سے نرم‘ سیارے نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا
- لاک ڈاؤن میں دو ہزار گھروں کی مفت مرمت کرنے والا ’رحم دل پلمبر‘
- جوبائیڈن نے اپنی حکومت میں خواجہ سرا کو اہم عہدہ دیدیا
- پی ڈی ایم کے احتجاج پرالیکشن کمیشن کا ردّعمل آ گیا
- سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
- مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے، وزیر داخلہ
- پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں اپنا وعدہ بھول گئی
بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی عوا م سے ماسک پہننے اوراحتیاط کی اپیل فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں، وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے وڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے عوا م سے ماسک پہننے اور احتیاط کی بھی اپیل کی ہے۔
2 روز قبل بلاول بھٹو زرداری کے مشیر جمیل سومرو کورونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی جمعے کو بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی ہے۔ منگنی میں شرکت کے لیے زرداری خاندان نے دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو خصوصی ہدایات بھی کی تھیں، مہمانوں کو کہا گیا تھا کہ وہ اپنی کورونا رپورٹس ای میل کریں ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا کا شکار ہوکر اس وقت قرنطینہ میں ہیں، وہ سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔