- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
- جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے
- سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر
- کراچی سے شام داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار طالبعلم کا انکشاف
- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
- پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، جنوبی افریقی کپتان
- کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی
- ارنب گوسوامی اسکینڈل نے بھارت میں تہلکہ مچادیا
- راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے بھتے کی دھمکی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- خضدار کے واحد اسپتال کا درد بھرا احوال
- ماضی کی ڈیلز اور این آر او کا خمیازہ عوام کو بھرنا پڑ رہا ہے، شہزاداکبر
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی کل دوپہر پے رول پر رہائی کا امکان

وزیراعلی نے دونوں کو 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی ہے۔
لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پے رول پر رہائی کیلئے کابینہ کی سفارشات پر بھجوائی گئی سمری کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ کی پے رول پر رہائی کل 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی۔ وزیراعلی نے دونوں کو 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری
اس سے قبل پنجاب کابینہ نے تھروسرکولیشن 5 روز کی رہائی کی منظوری دی تھی۔ کابینہ ممبران سے منظوری لینے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھجوائی تھی۔
علاوہ ازیں احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو پولیس نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔
مزید تفصیلات کے لیے: نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں
اس موقع پر حمزہ شہباز سے پوچھا گیا کہ بیگم شمیم کے وفات پر آپ کی ابھی تک پیرول پر رہائی نہ ہوسکی؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتقام ہے یہ صرف انتقام ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔