- بھارت میں بھی کورونا ویکسینیشن کا آغاز
- وفاق اورسندھ حکومت کراچی کی ترقی کیلئے سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھنے پرمتفق
- 6 ماہ کے دوران کھربوں روپے کی چائے اور موبائل فون درآمد
- سابق ہم جماعت طالبات کی ’ری یونین پکنک‘ خوفناک حادثے کا شکار، 11 ہلاک
- امریکی دارالحکومت میں تقریب حلف برداری کے دن 20 ہزار فوجی تعینات ہوں گے
- پلوامہ ڈرامے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے
- ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ
- وسطی افریقی جمہوریہ ؛ مسلح جھڑپ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا اہلکار ہلاک
- سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی
- کوہ پیماؤں نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو کو سر کرکے تاریخ رقم کردی
- عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے کورونا وبا کو مزید خراب کردیا، اقوام متحدہ
- الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانے کی مخالفت کردی
- سراج الحق کی سپریم کورٹ سے براڈ شیٹ کیس پر از خود نوٹس لینے کی اپیل
- سب بھرے پیٹ کی باتیں ہیں
- افغان پولیس اہلکاروں کی اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ، 13 ہلاک
- جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ بھارتیوں میں کھلبلی مچ گئی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج؛ ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے 3 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
- لاہور کے سفاری پارک سے 4 قیمتی کالے ہرن چوری
- سوفٹ ویئر ہاؤس نے ویب سائٹ ڈویلپنگ کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں روپے اینٹھ لیے
- ڈپٹی ڈائریکٹرایمرجنسی پمزڈاکٹرمنظور کا کورونا سے انتقال
صحت مند رہنے کیلیے صرف 12 منٹ کی جسمانی مشقت بھی کافی ہے، تحقیق

صرف چند منٹ کی سخت جسمانی مشقت بھی گھنٹوں کی ورزش جتنی ہی مفید ہوتی ہے۔ (فوٹو: فائل)
بوسٹن: جسمانی مشقت بشمول ورزش کے نت نئے فائدے سامنے آتے جارہے ہیں؛ اور اب امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر روزانہ صرف 12 منٹ کی سخت جسمانی مشقت یا ورزش کی جاتی رہے تو بیک وقت کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہوئے صحت مند رہا جاسکتا ہے۔
ریسرچ جرنل ’’سرکولیشن‘‘ کے ایک حالیہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی میں 411 ادھیڑ عمر رضاکار شامل کیے گئے تھے جن میں سے ہر ایک سے 12 منٹ تک تیزی سے سائیکل چلوائی گئی اور اس کے فوراً بعد ان کے جسموں میں ’’میٹابولائٹس‘‘ کہلانے والے مادّوں کی 588 اقسام کا جائزہ لیا گیا۔
بتاتے چلیں کہ میٹابولائٹس وہ مادّے ہوتے ہیں جو خلیوں میں غذائی اجزاء کے جذب ہونے (یعنی خلوی ہاضمے) کےلیے ضروری ہوتے ہیں یا پھر اس عمل کے دوران وجود میں آتے ہیں۔ ان میں بے ضرر، مفید اور نقصان دہ، ہر طرح کے میٹابولائٹس شامل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: صرف چند منٹ کی واک بھی دماغ کے لیے مفید قرار
جسم میں ان ہی میٹابولائٹس کی مقدار دیکھ کر صحت کے بارے میں بخوبی معلوم کیا جاسکتا ہے۔
ہارورڈ میڈیکل اسکول کے سائنسدانوں کی قیادت میں مذکورہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ صرف 12 منٹ تک سخت قسم کی ورزش یا جسمانی مشقت کے نتیجے میں صحت کو نقصان پہنچانے والے میٹابولائٹس کی مقدار 80 فیصد تک کم ہوجاتی ہے جن میں ذیابیطس، اعصابی تناؤ، ہائی بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور کینسر تک وجہ بننے والے میٹابولائٹس شامل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: جسمانی اور دماغی صحت کے درمیان مضبوط تعلق کا انکشاف
تھوڑی دیر کی جسمانی مشقت کے نتیجے میں جگر کی بیماری اور ذیابیطس کے مشترکہ سبب کا درجہ رکھنے والا میٹابولائٹ ’’ڈی ایم جی وی‘‘ 18 کم ہوگیا جبکہ ’’گلوٹامیٹ‘‘ قسم کے مضر میٹابولائٹس کی مقدار میں 29 فیصد تک کمی نوٹ کی گئی۔ میٹابولائٹس کی یہ قسم اعصابی تناؤ، بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور ذیابیطس تک کی بڑی وجوہ میں شامل کی جاتی ہے۔
آسان الفاظ میں اس تحقیق سے حاصل شدہ نتائج کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ضروری نہیں کہ روزانہ کئی کئی گھنٹے ورزش کی جائے، بلکہ تقریباً ویسے ہی فوائد آپ صرف چند منٹ کی سخت ورزش یا جسمانی مشقت سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔