- لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار
- سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
- قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے
- نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم
- براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
- کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
- نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت
- چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے، 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع
- حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوادی
- یاسر شاہ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی کیلیے پرعزم
- چین پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کھیپ مفت فراہم کرے گا
- پاکستان تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے، مریم نواز
- وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیرعلی زیدی میں تلخ کلامی
- حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والےعوام کی نظروں سےگرچکے، شبلی فراز
- سندھ میں قوم کے معمار تیار کرنے والے اساتذہ کرپشن میں سرفہرست نکلے
- دعا منگی اغوا کیس؛ 5 ملزمان پر فرد جرم عائد
- اب مرد پولیس اہلکار خواجہ سراؤں کو گرفتار نہیں کرسکیں گے، نئے قواعد لاگو
- خواجہ آصف کی دبئی کے معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ رہی ہے، نیب رپورٹ
- نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا
- شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے، رانا ثنا اللہ
احد خان چیمہ کی اہلیہ، والدہ سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم

احد چیمہ کا فیملی اراکین کی رہائش سے لاعلمی کا اظہار
لاہور: احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ اور والدہ سمیت دیگر بے نامی دار ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت لاہور کے جج امجد نذیر چوہدری نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر صائمہ احد، فیصل حسن، نازیہ، اشرف، احمد حسن، سعدیہ منصور، نشاط افزا، احمد سعود چیمہ اور سجاد چیمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے انویسٹی گیشن افسر کو بھی ایس ایچ او نیب کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ حکم کی تعمیل کے لیے تمام اداروں اور ایجنسیوں کی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کو جنٹلمین احد چیمہ کو تین سال جیل میں رکھنے سے کیا ملا؟ سپریم کورٹ
عدالت نے احد چیمہ سے ان کی والدہ اور اہلیہ سمیت دیگر ملزمان کے بارے میں پوچھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کہاں ہیں؟۔ احد چیمہ نے فیملی اراکین کی رہائش سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا بتائیں کیا آپ کے بہنوئی فوت ہوچکے ہیں۔ احد چیمہ نے بیان دیا کہ وہ فوت ہو چکے ہیں۔
عدالت نے تمام بے نامی داران کو گرفتار کر کے 30 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔