عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایکبار پھر بڑھ گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 26 نومبر 2020
عالمی بازار میں سونا 6 ڈالربڑھ کر1815ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

عالمی بازار میں سونا 6 ڈالربڑھ کر1815ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر  جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1815  ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ  10 ہزار 500 روپے ہوگئی،  جب کہ  دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 94  ہزار 736 روپے پر پہنچ گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔