عمران خان کو یقین تھا نواز شریف نہیں بچیں گے، خوف کے مارے باہر بھیجا، مریم نواز

ویب ڈیسک  جمعرات 26 نومبر 2020
 حالات بہت خراب ہیں حکومت مزید نہیں چل سکتی، نائب صدر مسلم لیگ ن. فوٹو:فائل

 حالات بہت خراب ہیں حکومت مزید نہیں چل سکتی، نائب صدر مسلم لیگ ن. فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہےہیں۔ 

جاتی امرا میں صحافیوں سے  غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور  حمزہ  نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں، جس طرح ملک کے حالات ہوچکے ہیں اس میں حکومت کا جانا بنتا ہے، میرا تجزیہ ہے حالات بہت خراب ہیں، حکومت مزید نہیں چل سکتی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گیس کا بحران آنے والا ہے، بجلی کے بل ایک ایک لاکھ آرہے ہیں، آج حکومت اسرائیل کی بات کررہی ہے، کشمیر کا مقدمہ آپ ہار چکے ہیں، اب ججز بھی بول رہے ہیں وہ  بھی حکومت سے تنگ ہیں، اب تو لوگ عمران کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ انہیں بلیم کریں بلکہ وہ ان کے بڑوں کو الزام دیتے ہیں، عمران خان نے اپنے سلیکٹرز کی مٹی بھی پلید کردی ہے۔

لیگی رہنما نے بتایا کہ جب میں جیل بھی تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، مجھے تھرائیڈ کا مسئلہ تھا جہاں مجھے ادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھیں، میں جیل میں فنگس زدہ ادویات کھانے پر مجبور تھی، نوازشریف کو میں نے ہی وطن واپس آنےسے منع کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔