ترک فلم ’’محبت ایک اتفاق‘‘ 17 جنوری کو ریلیز ہوگی

کلچرل رپورٹر  جمعرات 26 دسمبر 2013
فلم کی کہانی خوبصورت لو اسٹوری پر مبنی ہے جس کے تین اہم کردار ہیں ۔ فوٹو: فائل

فلم کی کہانی خوبصورت لو اسٹوری پر مبنی ہے جس کے تین اہم کردار ہیں ۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں ترکی ڈراموں کی اردو ڈبنگ کی بے پناہ مقبولیت نے پاکستانی عوام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور آج ترکی کے ڈرامے پاکستان میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔

ترکی ڈراموں کی شاندارکامیابی کے بعد اب پاکستان میں ترکی کی فلموں کی نمائش کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے،دنیا بھر میں باکس آفس پر شاندار کامیابی اور شہرت حاصل کرنے والی فلم’’آسک ‘‘جسے اردو میں ڈبنگ کے بعد’’محبت ایک اتفاق‘‘ کے نام سے پاکستانی سنیمائوں پر17جنوری سے نمائش کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ یہ فلم پاکستان ،سری لنکا اور بھارت میں بیک وقت ریلیز کی جارہی ہے،2011میں دنیا کے دیگر ممالک میں نمائش ہوئی ، فلم نے5 کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

 photo 2_zpsec26faa4.jpg

فلم کی کہانی خوبصورت لو اسٹوری پر مبنی ہے جس کے تین اہم کردار ہیں اس تکون لوسٹوری ایک ایسی ادکارہ ڈی نیج کی کہانی ہے جو اپنے فنی کیرئیر کی جدو جہد میں مصروف ہے اس دوران وہ ایک شخص براق کے عشق میں گرفتار ہوجاتی ہے اس کے والدین اسکو قبول کرنے کو تیار نہیں جب کہ وہ اس پروفیشن کو پسند نہیں کرتے لیکن ڈی نیج کسی بھی طرح اسے اپنے پروفیشن پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ،اسی دوران اس کی ملاقات ایک فوٹو گرافر سے ہوتی ہے وہ ا سے محبت کا اظہار کرتا ہے ،25سال کے دوران اس فلم میں ایسے اتفاقات ہوتے ہیں جو کہ استمبول، انقرہ تک ان دونوں کو ملانے کا سبب بنتے ہیں، اس کامیاب فلم کے حقوق ’’گولڈ سنیما‘‘کے زی انٹرپرائیز کو حاصل ہیںاس فلم کے میڈیا پارٹنر ایکسپریس میڈیا گروپ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔