- قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، مصباح الحق
- بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا
- لاہور میں تیزرفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا، 3 نوجوان جاں بحق
- گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی
- ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
- بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے، فردوس عاشق اعوان
- پاکستانی کوہ پیماؤں کی آکسیجن کے بغیر ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پیش قدمی
- اسرائیل میں قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت
- ڈوپلیسی مسلسل بائیوببل میں قیام سے اکتا گئے
- سابق بال پکر بابراعظم ٹیم کی قیادت کیلیے تیار
- ایک اور گرجتی توپ کوخاموش کرانے کی کوشش
- بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کو محنت کا پھل مل گیا
- اینڈرسن نے جنوبی ایشیا میں ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- منزل کے قریب پاکستانی ویمنز پھر ہمت ہار گئیں
- ہفتہ رفتہ، اسٹاک مارکیٹ کے 3سیشن میں مندی،2میں تیزی
- پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کر لی
- کے ٹو فتح کرنا موت کو دعوت کے برابر تھا، نیپالی کوہ پیما
- بھنگ کی بطور خام مال کمرشلائزیشن کے لیے میگا پلان تیار
- ساتویں کثیر القومی مشق ’’امن‘‘ کا انعقاد فروری میں ہو گا
- گاڑی خریدنے پر 42 فیصد سرکاری خزانے میں جاتا ہے، تجزیہ کار
کورونا سے متاثرہ شہروں میں پشاور پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح پشاور میں 19.65 فیصد، کراچی 17.73 فیصد اور حیدرآباد میں 16.32 فیصد ہے
اسلام آباد: ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پشاور پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔
کورونا صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وبا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی اوسط شرح 7.20 فیصد ہے جبکہ پشاور، کراچی اور حیدرآباد سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔
مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح پشاور میں 19.65 فیصد، کراچی 17.73 فیصد اور حیدرآباد میں 16.32 فیصد ہے، آزاد کشمیر 10.79 ، بلوچستان 6.41، گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 04.81 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، ایک دن میں مزید 54 افراد زندگی کی بازی ہارگئے
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ عوام کا تحفظ ہماری اہم ذمہ داری ہے اور کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور صرف ایک دن میں مزید 54 اموات سامنے آئیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 17ہزار 160، سندھ میں 1 لاکھ 68 ہزار 783، خیبرپختونخواہ میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8 جب کہ اسلام آباد میں 28 ہزار 980 تک پہنچ گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔