- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے، قرضے کی یہ رقم پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کیلئے استعمال ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر دے گا
گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 25 کروڑ ڈالر کی بھی منظوری دی تھی، اور یہ رقم کوویڈ 19 وائرس سے نمٹنے کیلئے استعمال ہوگی۔ جب کہ گزشتہ روز ہی ایشیائی ترقیاتی بینک سے پنجاب کے 2 اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے تھے، معاہدے پر وزیر اعظم نے دستخط کئے ، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ معاہدے کے تحت ساہیوال اور سیالکوٹ میں 40 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے، سیالکوٹ میں 15 ارب روپے کی لاگت سے نكاسی آب، سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق منصوبے مکمل ہوں گے، اس کے علاوہ پارکس کا قیام اور شہر کی خوبصورتی کے متعدد منصوبے بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کریگا
واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ سال پاکستان کے لیے بجٹ میں معاونت کے طور پر 80 کروڑ ڈالر بطور قرض فراہم کرنے کی منظوری دی تھی جس کی دوسری قسط 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کو اب تک رواں مالی سال کے دوران تقریباً ایک ارب ڈالر قرض فراہم کیا جاچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔