حسن علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

ویب ڈیسک  جمعـء 27 نومبر 2020
 گزشتہ سال حسن علی اور بھارتی شہری سامعہ خان رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے۔ فوٹو : فائل

گزشتہ سال حسن علی اور بھارتی شہری سامعہ خان رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے۔ فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چاہے میرا دن کتنا ہی برا کیوں نہ گزرے لیکن صرف ایک چھوٹی سی خوشی سب کچھ ٹھیک کردیتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حسن علی بھارتی لڑکی سامعہ سے رشتہ ازواج میں منسلک

واضح رہے کہ گزشتہ سال قومی کرکٹر حسن علی بھارتی لڑکی سامعہ خان سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے، نکاح کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں فیملیز کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔