- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
سوڈان کے سابق وزیراعظم کورونا سے انتقال کر گئے
ابو ظہبی: سوڈان کے سابق وزیراعظم صادق المہدی متحدہ عرب امارات میں تین ہفتے کورونا سے جنگ کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے آخری جمہوری وزیر اعظم صادق المہدی 84 سال کی عمر میں کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔
گزشتہ ماہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سابق وزیراعظم کو سوڈان کے اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم طبیعت نہ سنبھل سکی جس پر سابق وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تھا۔
صادق المہدی کے اہل خانہ اور ان کی جماعت ’امّہ پارٹی‘ کے ترجمان نے کورونا سے انتقال کرجانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم کا جسد خاکی سوڈان لایا جائے گا اور جمعے کے روز عمدرمان میں تدفن کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سوڈان کی فوج نے 1989 میں وزیر اعظم صادق المہدی کو معزول کرکے جنرل عمر البشیر نے اقتدار سنبھال لیا تھا۔ اقتدار سے معزولی کے باوجود صادق المہدی سوڈان کی سیاست میں کافی مؤثر شخصیت رہے اور ان کی جماعت نے آمر کے دور میں دلیرانہ کردار ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔