- موٹرسائیکل حادثات سے بچنے کے لئے ایئربیگ جینز تیار
- قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، مصباح الحق
- بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا
- لاہور میں تیزرفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا، 3 نوجوان جاں بحق
- گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی
- ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
- بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے، فردوس عاشق اعوان
- پاکستانی کوہ پیماؤں کی آکسیجن کے بغیر ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پیش قدمی
- اسرائیل میں قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت
- ڈوپلیسی مسلسل بائیوببل میں قیام سے اکتا گئے
- سابق بال پکر بابراعظم ٹیم کی قیادت کیلیے تیار
- ایک اور گرجتی توپ کوخاموش کرانے کی کوشش
- بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کو محنت کا پھل مل گیا
- اینڈرسن نے جنوبی ایشیا میں ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- منزل کے قریب پاکستانی ویمنز پھر ہمت ہار گئیں
- ہفتہ رفتہ، اسٹاک مارکیٹ کے 3سیشن میں مندی،2میں تیزی
- پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کر لی
- کے ٹو فتح کرنا موت کو دعوت کے برابر تھا، نیپالی کوہ پیما
- بھنگ کی بطور خام مال کمرشلائزیشن کے لیے میگا پلان تیار
- ساتویں کثیر القومی مشق ’’امن‘‘ کا انعقاد فروری میں ہو گا
بیگم شمیم اختر کی لندن میں نماز جنازہ ادا، تدفین آج پاکستان میں ہوگی

بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی ہفتے کی صبح 6 بج کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گا
سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی، ان کی تدفین آج پاکستان میں ہوگی۔
بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی آج ہفتے کی صبح برٹش ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے 6 بج کر 45 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے پانچ روزہ پیرول پر جمعہ کی شام 4 بجے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کر دیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لیگی کارکن بھی جیل کے باہر موجود تھے جنہوں نے وہاں بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔
یہ پڑھیں: نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لایا گیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کل بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے ماڈل ٹاؤن سے جاتی امرا جائیں گے اور مریم نواز سمیت دیگر خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت وصول کریں گے۔ شہباز شریف قبرستان میں اپنے والدین اور دیگر عزیر و اقارب کی قبروں پر حاضری بھی دیں گے۔
لیگی رہنماؤں عظمٰی بخاری، ملک ندیم کامران اور منشاء اللہ بٹ سمیت سیکیورٹی اسٹاف نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کی۔ پیرول قواعد کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائش گاہ سب جیل قرار پائے گی اور جیل کا عملہ ان کے ساتھ ساتھ رہے گا اور وہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔