- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
دفاعی پیداوارمیں خود انحصاری میدان جنگ کے چیلنجزسےنمٹنے کیلیےاہم ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اہم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا، پی او ایف پہنچنے پر چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
اس دوران پاک فوج کے سربراہ کو مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور مستقبل کے منصوبوں اورجدت لانے کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کو مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے نئے تیار کیے گئے دفاعی ساز وسامان کے ڈسپلے لاؤنج کا دورہ کیا جہاں انہیں برآمدات کے بین الاقوامی منصوبوں کیلئے پی او ایف کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات کے تناظر میں جدیدٹیکنالوجی کے حصول اور کم خرچ پائیدار پروڈکشن پرغورکیا گیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے پیداوار کو بڑھانے میں پی او ایف انتظامیہ وعملے کی لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دفاع پاکستان میں پی او ایف مسلح افواج کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پرخدمات انجام دے رہی ہے، دفاعی پیداوارمیں خود انحصاری میدان جنگ کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے اہم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔