روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر سے بڑھنے لگی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 27 نومبر 2020
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی اڑان جاری ۔ فوٹو : فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی اڑان جاری ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی اڑان جاری رہی جس انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 39 پیسے کے اضافے سے 159 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 49پیسے کے اضافے سے 160روپے 45پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جب کہ انٹربینک میں کمی واقع ہوئی تھی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 160روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 1 پیسے کی کمی سے 159روپے 26پیسے پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔